پر امن جلسہ ہمارا آئینی اور جمھہوری حق ہے، 22 تاریخ پر اسلام آباد میں تاریخی جسلہ ہوگا:عمر ایوب
اسلام آباد: گرینڈ اپوزیشن قیادت کا محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت 22 اگست کے جلسے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔
اجلاس میں 22 اگست کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ شرکہ نے ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سیاسی جماعتوں کے قائدین کا کہنا تھا کہ پر امن جلسہ ہمارا آئینی اور جمھہوری حق ہے، 22 تاریخ پر اسلام آباد میں تاریخی جسلہ ہوگا جس میں پورے ملک سے کارکنان شرکت کرینگے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انتظامیہ ہمارے جسلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پر امن رہے ہیں۔حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
