اجلاس میں صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، صوبائی مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو بقاء اللہ انڑ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ڈی جی پرووینشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سلمان شاہ، کورپس ہیڈ کوارٹر اور کوم کار کے نمائندے، پاکستان میٹرولاجیکل ڈپارٹمینٹ کے ڈائریکٹر امیر حیدر لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانو، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے بھر میں جاری برسات سے متعلق بریفنگ دی گئی، کمشنر سکھر فیاض عباسی کی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکھر میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، پمپ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے یا زیادہ لوڈشیڈنگ کے باعث برسات کے پانی کی نکاسی میں دشواری ہو رہی ہے،
، ڈی سی سکھر ایم بی دھاریجو کا کہنا تھا کہ سکھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے 4 اسپیل ہوئے جس میں 263 بارش رکارڈ ہوئی،سکھر میں 21 لوگ زخمی ہوئے، 48 گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 بھیسیں مر گئی۔
سکھر میں گھنٹہ گھر جیل گارڈن، بروہی اور قریشی گوٹھ، ببرلو بائی پاس کے علاقوں سے نکاسی آب جاری ہے، نیو سکھر میں 174 ملی میٹرز اور سکھر سٹی میں 227 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔روہڑی میں 171 ملی میٹرز، پنوعاقل میں 111 ملی میٹرز، صالح پٹ میں 91 ملی میٹرز بارشیں ہوئی ہیں۔
ویزراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سکھر کے بعد دادو اور جیکب آباد میں بہت بارشیں ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
خیرپور میں 106 ملی میٹرز، کنگری میں 105 ملی میٹرز، سوبھو دیرو میں 45 ملی میٹرز، کوٹ ڈیجی میں 40 ملی میٹرز، نارا میں 30 ملی میٹرز، فیض گنج میں 21 ملی میٹرز، ٹھری میر واہ 19 ملی میٹرز اور گمبٹ 17 ملی میٹرز ریکارڈ کی گئی
گھوٹکی ضلع میں سب سے زیادہ بارشیں 45 ملی میٹرز خان گڑھ میں ریکارڈ ہوئی
لاڑکانو میں 51 ملی میٹرز، قمبر میں 59 ملی میٹرز، وارھ میں 56 ملی میٹرز باقرانی 23 ملی میٹرز اور ڈوکری میں 23 ملی میٹرز بارسات رکارڈ ہوئی
جیک آباد میں 104 ملی میٹرز، ٹھل میں 74 ملی میٹرز، گڑھی خیرو میں 33 ملی میٹرز بارش رکارڈ ہوئی۔نوشہرو فیروز میں 64 ملی میٹرز، کنڈیارو میں 57 ملی میٹرز، مورو میں 45، بھریا میں 42 ملی میٹرز، سانگھڑ میں 58 ملی میٹرز، سنجھورو میں 37 ملی میٹرز بارش رکارڈ ہوئی
دادو میں 87 ملی میٹرز، جوہی میں 116 ملی میٹرز، خیرپور ناتھن شاہ 181 ملی میٹرز، میھڑ میں 133 ملی میٹرز بارش رکارڈ ہوئی
میرپورخاص میں 54 ملی میٹرز، حسن بخش مری میں 54 ملی میٹرز، مٹیاری میں 36 ملی میٹرز بارش رکارڈ ہوئی
وزیراعلیٰ سندھ کی ایم این وی ڈرین، کینجھر جھیل کی محکمہ آبپاشی کو نگرانی کرنے ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، ضلع انتظامیہ کو شہروں اور دیہاتوں میں بارش کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ جہاں نکاسی آب کی ضرورت ہو وہاں مشینری پہچائی جائے۔

