پنجاب حکومت کے رلیف سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے محروم
پنجاب میں 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین حکومت کے حالیہ رلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 201 یونٹس تے 500 یونٹ والے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 14 روپے رلیف دیاجائے گا۔
کل یونٹ اور تمام ٹیکسز شامل کرنے کے بعد فی یونٹ سے 14 روپے مائنس کردیئے جائیں گے۔
ٹیکس ڈال کر فی 44 روپے کا بنا ہے تو اس میں سے 14 روپے کا رلیف ملے گا جس کے بعد صارفین کو 30 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا، ٹیرف مین رلیف کا اطلاق ستمبر 2024 سے ہوگا۔
