بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری فیض حمید اور باقی افسران کررہے تھے:عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری فیض حمید اور باقی افسران کررہے تھے:عطا تارڑ

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 500 یونٹس تک بجلی کی قیمت میں 14 روپے کمی کی ہے،اس اقدام سے صارفین کو گرمی کے مہینوں میں سہولت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کیلئے ریلیف کا اقدام اٹھایا ہے۔

وفاقی وزیرا اطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے چلے، فوج نے شفاف تحقیقات کیں،اندرونی تحقیقات کا فوج کا اپنا میکنزم ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظرآرہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت،تقسیم  اور انتشار کی سیاست کی، بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری فیض حمید اور باقی افسران کررہے تھے، لطیف کھوسہ کو جھوٹ اور بہتان والی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں