زرداری، آئین بنانے والے ہیں، وہ آئین شکنوں کے ساتھ کھڑے اچھے نہیں لگتے،شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اگر اسحاق ڈار کی جماعت میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو پی آٹی آئی اپنا نکتہ نظر سپریم کورٹ میں رکھ دے گی۔،حکومت نے عدالت میں کہا سیاسی اتفاق رائے کا موقع دیا جائے، ہم نے حکومت سے دو نشستیں کرلی ہیں، تیسری نشست کل ہے،

انہوں نے کہا کہ زرداری، آئین بنانے والے ہیں، وہ آئین شکنوں کے ساتھ کھڑے اچھے نہیں لگتے، آئین پر حملہ ہورہا ہے، پارلیمینٹ میں ججز پر ذاتی جملے کسے جا رہے ہیں۔ عوام اتنے بے وقوف نہیں، عوام حالات سے باخبر ہیں ، مذاکرات اورانتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن تحریک کیلئے بھی تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاجی تحریک کیلئے تیار ہے، عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں، فیصلے عمران خان کو ہی کرنے ہیں، جو عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہے اسے عمران خان کے ٹکٹ ہولڈر کا ساتھ دینا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں