وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے ریلی میں شرکت کی
آگاہی ریلی کا انعقاد کراچی کے ضلع ملیر میں واقع گورنمینٹ رزاق آباد کالج سے گورنمینٹ گرلس پرائمری اسکول رزاق آباد تک کیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ زاہد علی عباسی، ملیر کے منتخب نمائندے و وزیر اعلیٰ کے معاون خاص سلیم بلوچ، ایم پی اے ساجد جوکھیو، ایم پی اے راجا رزاق، ایم پی اے یوسف مرتضٰی بلوچ، پیپلز پارٹی رہنماوں و دیگرنے بھی شرکت کی۔
ریلی میں معروف سماجی شخصیت شہزاد راۓ، علاقے کی سماجی شخصیات، تعلیم دوست افراد، ضلعی تعلیمی افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر یونیسف، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائکا) اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کے حوالے روشنی ڈالی اور ریلی کے دوران تعلیم دوست نعرے لگاۓ۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے طلبہ و طالبات و دیگر شرکاء کے ہمراہ ریلی میں حصہ لیا۔
سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین تعلیم کو بنیادی حق مانتا ہے،آئین مطابق 6 سے 15 سال تک کی عمر ہر بچے کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ریاست کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری والدین کی بھی ہے کہ وہ ریاست پر اعتماد کرتے ہوۓ اپنے بچوں کو اسکولز میں داخل کروائیں۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اس سال ہم نے سرکاری اسکولز میں نئی داخلہ کا تناسب 8 سے 9 لاکھ کے قریب رکھا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ
سندھ میں اس وقت استاد کی کمی کی وجہ سے کوئی اسکول بند نہیں ہے۔ محکمہ کی ذمہ داری اچھا ماحول دینا شامل ہے، مگر اچھے ماحول سے کہیں زیادہ اچھے استاد فراہم کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعتماد سے سندھ میں 60 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی ہیں۔

