عمران خان کیلئے سہولتکاری:جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا

 

عمران خان کیلئے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرینٹنٹ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اڈیالہ جیل میں سہولتکاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرینڈینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑلیا جبکہ مزید دو افسران سے پوچ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دیگر دو افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں، دونوں افسران سابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریبی رہائش پذیر تھے، حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے 2 اردلی، 3وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں، جبکہ 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس اپ کیلئے استعمال ہونے والے موبائیل فون کے شواہد بھی مل چکے ہیں۔

محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور سابق صوبائی وزیر پنجاب کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، جبکہ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی اور سہولتکاری کا الزام ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں