کراچی میں عوام کی محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی:ارشد ندیم

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہان تھا کہ کراچی میں عوام کی محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مجھے بہت عزت دی، گورنر کے آئی ٹی پروگرام میں شریک طلبا کو 100 لیپ ٹاپ دوں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کل عوام کو دیکھ کر دل کررہا تھا کہ ابھی جیولین تو ورلڈ ریکارڈ بنادوں، آنے والے وقت میں اور محنت کروں گا، جیسا کوالیفائی راؤنڈ تھا اس کے بعد کافی پراعتماد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہی پہلے تھرو میں رن اپ اوور ہوگیا تھا اس کے بعد خود کو کنٹرول کیا اور اپنے رن اپ پر کافی کام کیا، قد بھی ایڈوانٹیج ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم ہاؤس بلاکر عزت دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میرے گاؤں آئیں اور عزت بخشی جبکہ ایک دو دن میں آرمی چیف سے بھی ملاقات ہوگی،اگر فٹ رہا تو 2032 کے اولمپکس میں بھی شرکت کروں گا۔

اس موقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا کراچی میں شاندار استقبال کیا گیا، پورا سندھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا منتظر ہے۔

گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے دیے گئے اب سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں