دشموں کیلئے ہمارا جواب تیز اور درد ناک ہوگا:آرمی چیف

ہم اپنے دشمنون کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ چاہے روایتی جنگ ہو، ڈآئنامک یا پروکٹو جنگی حکمت عملی ہو ہمارا جواب تیز اور درد ناک ہوگا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے دشمنون کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ چاہے روایتی جنگ ہو، ڈآئنامک یا پروکٹو جنگی حکمت عملی ہو ہمارا جواب تیز اور درد ناک ہوگا، یقینا گہرا اور دور رس جواب دینگے۔

یوم آزادی پاکستان ملٹری اکیدمی کاکول میں آزدی پریڈ ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم نیر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی طور پر شرکت کی۔

کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کی اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ تقریب کے آغاز پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم نیر کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا، اس موقع پر تاریخی آتشبازی بھی کی گئی جس سے آسمان پر رنگ و نور کی برسات ہوگئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکسان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریے نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا، یہ ملک نہ صرف قائم رہنے بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے معرض وجود میں آیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انہتائی اہم ہیں ‘ آئیے اب سہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیرنو کرین’ پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہدا، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آج ان آزاد فضا میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے، تاریخی طور پر ہم من حیث القوم ہمیشہ ہر مشکل کے بعد اور بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے، اس میں قوم اور افواج کا باہمی اعتماد کلیدی ہے، نااتفاقی اور انتشاری ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کیلئے راہ ہمرار کردیتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں