ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ  لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 164 روپے 68 پیسے مقرر کردی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں