بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فارئنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کردی
حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوراں علاج ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نے دم توڑ دیا۔
