کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار محنت کشوں کا ہے، سید صلاح الدین احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مزدوروں اور محنت کشوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی حقیقی ترقی میں اصل کلیدی کردار محنت کشوں، مزدوروں اور ہنر مندوں کا ہوتا ہے کیونکہ محنت کشوں کے بغیر دنیا کی ترقی ادھوری ہے جبکہ دنیا کی اصل ترقی صرف اور صرف محنت کشوں اور مزدوروں کی محنت کا نتیجہ ہے،  انہوں نے کہا آج کے دن کے مناسبت سے شکاگو کے ان عظیم محنت کشوں اور مزدوروں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق کیلئے بنائی گئی تحریک اب ایک عالمی تحریک بن چکی ہے، انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور اللہ وبرکاتہ تعالیٰ نے ہمیں واضح حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کی جائے اور یہی دین اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تشریح اور تعریف ہے،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں