لیٖفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا،کورٹ ماشل کے عمل کا آغاز

پاک فوج نے انٹرسوسز انٹیلی جنس(آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلا ف پاکستان آرمی ایکٹ کے دفعات کے تحت مناسب انضابطی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انکوائری پاک فوج نے فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتالگانے کیلئے کی۔

جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف ریٹارمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکواری کمیٹی بنائی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں