حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ مزدور بھگت رہا ہے،زین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے یوم مئی کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ محنت کش طبقہ اور  مزدور بھگت رہا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے مزدوروں اور محنت کش طبقے کا استحصال کر کے اور ان کا معاشی قتل عام کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بدترین مہنگائی، کرپشن اور ملک کی سیاسی، سماجی و معاشی تباہی نے محنت کش طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔ حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں نے محنت کش مزدور اور روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر کے ان کی زندگی کو سزا بنا کر رکھ دیا ہے۔

سید زین شاہ کا کہنا تہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محنت کش کی کم ازکم اجرت 40 ہزارروپے کی جائےای او بی آئی اور سوشل سیکورٹی کے لیے مزدوروں کی رجسٹریشن لازمی کی جائے۔  

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں