ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر درخت لگانا بہت ضروری ہے ایک ریسرچ کے مطابق کراچی کا شمار ان شہروں میں کیا جا رہا ہے جہاں پہ آنے والے سالوں میں گرمی مزید بڑھے گی:منعم ظفر خان
کراچی: میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے زیر اہتمام 50 ہزار پودے لگانے کی مہم میں سہراب گوٹھ تا شفیق موڑ شاہراہ شاہ ولی اللہ پر روڈ سائیڈ جنگل ایونٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی و سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ، چئیر مین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف، اے سی گلبرگ احمد مرتضیٰ، سیکرٹری پریس کلب شعیب احمدکہ ہمراہ پودے لگایے
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر درخت لگانا بہت ضروری ہے ایک ریسرچ کے مطابق کراچی کا شمار ان شہروں میں کیا جا رہا ہے جہاں پہ آنے والے سالوں میں گرمی مزید بڑھے گی جس سے بچنے کا واحد حل درخت لگانا ہے اس سلسلے میں گلبرگ ٹاؤن نے 50 ہزار پودے لگانے کا ایک احسن اقدام کیا ہے حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے اس کا عملی ثبوت گلبرگ ٹاؤن اور اس کی انتظامیہ نے پیش کیا ہے اس پر تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا جب امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جاتی ہیں تو کام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی مثال گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ ہے ہماری اجتماعیت نے ہمیں یہ تربیت دی ہے کہ جو ذمہ داری آپ کے سپرد کی جائے اسے احسن طریقے سے انجام دیں
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ 10 ہزار پودے لگانا کوئی چھوٹا ٹاسک نہ تھا مگر ڈائریکٹر باغات اور ان کے عملے نے یہ کر دکھایا میری گلبرگ ٹاؤن کی عوام سے درخواست ہے کہ ان پودے کو ہم اور آپ نے مل کر درخت بنانا ہے اور انشائاللہ 13 اگست کو ہم ایک پھولوں کی نمائش کا بھی انعقاد کر رہے ہیں جس سے گلبرگ ٹاؤن اور کراچی کی عوام مستفید ہوگی
اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد ڈائریکٹر پارک گلبرگ ٹاؤن محمد ندیم حنیف، چیئرمین یوسی 1 عاصم مخدومی، کونسل اراکین، کوڈینیٹرعمیراحمد، الخدمت کے رضا کار،ریسکیو 1122 کا عملہ،پرنٹ وہ الیکٹرانک میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی او رN.E.Dکے طلبہ،الخدمت،درخت و یلفراور عوام کی بڑی تعدادروڈ سائیڈ جنگل مہم میں سہراب گوٹھ تا شفیق موڑ ڈیڑھ کلو میٹر کی گرین بیلٹ پر 10 ہزار پودے لگانے میں مصروف ہیں۔
