ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی اقلیتوں کے عالمی دن پر مزار قائد پر حاضری

ائد اعظم نے اپنی اس تقریر میں یہ بھی کہا کہ ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے 2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے معاشرے میں مذہبی اقلیتوں کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ان کو سامنے رکھتے ہوئے 2009 میں 11 اگست کی قائد اعظم کی تقریر کے پش منطر کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 اگست کے دن کو اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے موسوم کیا

کراچی: ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947 کے خطاب اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کے اعلان اور 11 اگست 2009 کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان میں اقلیتوں کے عالمی دن کے اعلان پر آج پوری اقلیتی برادری انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے،  جس نے مجھ سمیت متعدد اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کو اس ملک کے اعلٰی ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے مزار قائد پر حاضری اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سندھ حکومت کی ترجمان و رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، سکھ برادری سے رمیش سنگھ، پارسی برادری سے میڈم کرشنا پٹیل،  مسیحی برادری سے پاسٹر معظم جون، پاسٹر آچر منشا، سسٹر نوشیا، سٹی کونسلرز، ٹائون کونسلر، مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔

انتھونی نوید نے کہا کہ 11 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کو بالخصوص مذہبی اقلیتی اقوام کے لیئے ایک سمت کا تعین کیا۔ قائد اعظم نے ان تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام مذاہب آزادانہ طور پر اپنی مساجد، گرجا گھروں،  مندروں سمیت تمام مذہبی عبادگاہو میں عبادات کرسکتے ہیں۔

انتھونی نوید نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی اس تقریر میں یہ بھی کہا کہ ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے 2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے معاشرے میں مذہبی اقلیتوں کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ان کو سامنے رکھتے ہوئے 2009 میں 11 اگست کی قائد اعظم کی تقریر کے پش منطر کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 اگست کے دن کو اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے موسوم کیا۔آج ہم اپنے عظیم قائد اعظم محمد علی جناح کے اس تاریخی خطاب اور اعلان پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔

اس موقع پر انتھونی نوید کی قیادت میں اقلیتوں سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں