میٹل روڈ کی تعمیر اور نالے کی صفائی میں دلچسپی پر پارٹی چیئرمین کا شکریہ: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہےکہ میں اور میرے ٹاؤن میں رہنے والے عوام تہ دل سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یوسف گوٹھ کی یو سی 5 اور یو سی 6  میں اسپیشل اسکیم کے تحت میٹل روڈ کی تعمیر اور نالہ صفائی کے کام دیے

یوسف گوٹھ میں جاری اسپیشل اسکیم کے تحت جاری  کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ یوسف گوٹھ ایک قدیم آبادی ہے اس میں زیادہ تر آبادی مینارٹی کرسچن بھائیوں کی ہے یہاں مسائل کا انبار ہے نہ راستے موجود ہیں اور نہ ہی نکاسی آب کا سسٹم ہے یہاں کے لوگ بہت مشکل اور پریشانی سے دو چار ہیں۔

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی چیئرمین سے اپنی ملاقات میں اس علاقے کے مسائل پر بات کی اور مجھے فخر ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر کہ اتنی جلدی نوٹس لیا اور کام شروع ہو گیا یہی حسن ہے پیپلز پارٹی کا کہ وہ بنا رنگ و نسل قوم  و مذہب سے بلا تفریق کام کرتی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہنا تھا کہ اس کام کو میں اپنی ذمہ داری سمجھ کر  اپنی نگرانی میں کروا رہا ہوں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن کے افسران اور علاقہ مکین بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں