مڈل جیت نے پر بہت خوشی ہوئی، آنے والے اونٹس کے لئے بھی محنت کروں گا۔
وطن واپسی پرارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نےعزت دی، اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈل جیت نے کیلئے دن رات محنت کی،حکومت کا شکرگزارہوں مجھے سہولیات دیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ اور تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھار پرفارم کیا،والدین، قوم اور میڈیا نے عزت دی،شکریہ اداکرتاہوں، وزیراعظم کا بھی شکریہ، ان کا لگایا گیا پوداہوں،مڈل جیت نے پر بہت خوشی ہوئی، آنے والے اونٹس کے لئے بھی محنت کروں گا۔
فخر پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندی کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال
اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لئے تاریخ رقم کرنے والےک ایتھلیٹ ارشد ندی کا وطن واپس پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا
ارشد ندیم پیرس سے لاہور پہنچے جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کیلئے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا، پاکستان کے یلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
ارشد ندیم نے ایئرپورٹ سے باہر نکل کر شہریوں سے ہاتھ ہلاکر محبت و پیار کا اظھار کیا، ہزاروں فینز نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خارجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ارشد ندیم کے والد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے اپنے بھادر اور فخر پاکستان بیٹے کو گلے سے لگایا اور پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔
