9مئی واقعات: جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیر غور نہیں لائی جا سکتی: پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیرغور نہیں لائی جا سکتی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گہا ہے کہ درخواست کی موجود صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں جوڈیشل آفسران تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔
