کراچی: بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی آمدات میں اضافے کے وسیع مواقع ہیں اور ٹیکنالاجی کی مدد سے زرعی پیدوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، کسانوں کو قرض کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔خیلجی ممالک میں زرعی مصنوعات کی برآمد کے وسیع مواقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 80 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ہرسال ایک ہزار گریجوئیٹس کو زرعی تربیت کیلئے چین بھجوایا جائے گا۔حکومت کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے

