اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز سب لوگ کدھ بھاگیں گے، حسینہ واجد تو بھارت چلی گئیں، یہاں سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو ایکٹ منظور کیا گیا وہ مکمل غلط اور منفی ہے، اس ایکٹ کو ہرجگہ چیلنج کرینگے، یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے،ایک فنانس طالبعلم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ عوام دشمن بجٹ ہے، مہنگائی مزید بڑھے گی،ملک نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔

