کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر ہم نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں برسات میں پیش آنے والے مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں جس کی تیاری ہم نے قبل از وقت شروع کر دی تھی تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں برسات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہمارا زیادہ تر علاقہ ایسی آبادی پر مشتمل ہے جس کی کوئی پلاننگ نہیں ہے جسکی وجہ سے ماضی میں ان گوٹھوں میں پانی بھر جاتا تھا اور نکاسی کا کوئی نظام موجود نہ تھا جب منگھو پیر ٹاؤن وجود میں آیا تو سب سے زیادہ اسی کام پر توجہ مرکوز رکھی اور گوٹھوں میں سیوریج کے کاموں کو کروا کر نکاسی آب کے مسئلے کو حل کیاجس سے آج مسائل میں نمایاں کمی نظر آئی ہے
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ جہاں سیوریج لائن بچھانے کے کام جاری ہیں ان علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے نکاسی آب کے کام جاری ہیں ہم اپنے لوگوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ساتھ ہی میونسپل کمشنر نے سینیٹیشن اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جس کے باعث تمام عملہ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف ،یو سی چیئرمین جاوید بروہی ، سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ ،ایکسین سمیع بروہی، انجینئرنگ ونگ کے آفاق عالم، مظہر شاہ، جنید صدیقی، غفار جتوئی و دیگر بھی موجود تھے.
