کراچی: چیئرمین مین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں 50 ہزار پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے شجرکاری مہم کے دوران چیئرمین گلبرک ٹاؤن نے الفلاح پارک اور باغ عائشہ میں عوام اور بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو گلوبل وارمنگ سے نکالنے اور کراچی کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ہماری کوشش جاری ہیں اس سلسلے کا ایک بڑا پروگرام ہم 11 اگست کو شارع ولی اللہ پر 10 ہزار پودے لگانے کا بڑا پروگرام کر رہے ہیں۔کراچی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ایک وقت میں پودے لگائے جائیں گے اور 13 اگست کو گلبرگ ٹاؤن اور کراچی کی عوام کے لیے پھولوں کی نمائش کا بھی انقاد کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں بھی مہیا کریں
چیئرمین نصرت اللہ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ہ میں اور آپ کو مل کر اس پودے کو درخت بنانا ہے اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس نے کہا کہ اس سال میں ہم 16 پارکوں کا افتتاح کر چکے ہیں اور انشاءاللہ مزید 10 پارکوں میں کام جاری ہے ہم اور آپ مل کر پارک اور پودے کی حفاظت کریں گے ہم نے کہا تھا کہ ہم اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ، یوسی 5کے چیئرمین عارف منیر، ڈائریکٹر( باغات) ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر (باغات) اسد جاوید، یو سی کونسلر اور علاقے کے معززین اور بچوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔

