کاراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ایم اینڈ ای،پارکس، سینیٹیشن اور دیگر محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور ہدایت جاری کی دوران برسات گڈاپ ٹاؤن کے کسی بھی علاقے میں پانی کھڑا نہیں ہو آب نکاسی کا کام جاری رہیں دوران بارش تمام افسران بمعہ اسٹاف کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری نے بتایا کہ بارشوں میں گڈاپ ٹاؤن کے داخلی اور خارجی راستوں،سیوریج لائین اور اس کے ساتھ اندرونی گلیوں میں نکاسی آب کے لیے تمام مشینری اور اسٹاف اپنی ڈیوٹی دن رات پابندی سے ادا کر رہا ہے
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گورنمنٹ سندھ اور ٹاؤن چیئرمین کے احکامات کے تحت دوران برسات گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ پابندی سے اپنی ڈیوٹی ادا کرے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام محکمہ جات عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ برسات کا سلسلہ جاری ہے تمام ملازمین رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے علاؤہ روز مرہ کی صفائی کا کام جاری رکھیں اور گڈاپ ٹاؤن کے تمام اراکین کونسل ممبر بارشوں کے پیشِ نظر اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے میں رہیں اور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) حاجی شریف شیخ،سپرٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای نور علی جمالی،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئرمین لال جان نبی بھی موجود ہیں

