عمران خان قابل اعتبار نہیں، بات کرکے پھر جانے والے ہیں:نیئر حسین بخاری
سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیننز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئرکیوں نہیں کیا، خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائیز کریں، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اپنے جاری بیان میں نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انہیں خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں،شہید کو جب ہٹایا گیا تو ایک بین الاقوامی سازش کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کہ رہے ہین بیٹھ کر بات کرتے ہیں، صدر مملکت کردار ادا کرسکتے ہیں مگر کوئی بھیٹنے کو تیار نہیں،عمران خان قابل اعتبار نہیں، بات کرکے پھر جانے والے ہیں۔
نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں، ایک دن کہتے ہیں کے محمود خان اچکزئی کو بات کا اختیار دیا ہے پھر اگلے روز کہتے ہیں کے نہیں دیا۔عمران خان یوٹرن کو اپنی سیاست کا معراج سمجھتا ہے،پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور حل بھی آئین کے مطابق نکلے گا۔
