پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ہوٹل کی لفٹ گرنے سے سول جج اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے
سول جج ساجد بلال سدھو اپنے اہلیہ کے ہمراہ کھانا کھانے ایک ہوٹل میں آئے۔
سول جج اور ان کی اہلیہ لفٹ کے ذیعے بالائی منزل پر جارہے تھے کہ اچانک لفٹ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں سول جج کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں اور ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹراماسینٹر منتقل کیا جہان سے انہیں اب تشویشناک حالت میں ریفر کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سول جج نے بتایا کہ وہ سیڑھیاں استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن ہوٹل کے گارڈز نے انہیں لفٹ کے ذریعے جانے کو کہا، منزل کے قریب ہی لفٹ ٹوٹ کر نیچے گرگئی۔
