بیریسٹر گوہر نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، میں پارٹی کا چیئرمین ہوں، ایسا کچھ ہوتا تو مجھے ضرور پتا ہوتا۔
واضح رہے کہ اکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری علامیے میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نوٹیس پریڈ پر تھے۔
دوران پریڈ انضابطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت خود کو پارٹی سے بالاتر سمجھتے ہیں اور انہیں پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں۔
علامیے کے مطابق اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعیفیٰ دے دیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو متنازع بیانات پر شوکاز نوٹس دیا تھا جس کا جواب شیر افضل مروت نے دیا تھا تاہم پارٹی نے اسے غیر تصلی بخش قرار دیا تھا۔
