دھرنا دینےوالے سیاست برائے سیاست کررہے ہیں:شہباز شریف

سیلری کلاس پر ٹیکس کا ہمیں احساس ہے،بعض ٹیکس قابل جائز ہیں، ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکس ڈالنا قابل تعریف نہیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے شہباز شریف نے شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، بجلی کے بحران کو حل کرنے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے، جو لوگ آج دھرنے دے رہے ہیں وہ سیاست برائے سیاست کررہے ہیں۔حکومت کے اپنے آئی پی پیزہیں ان کا کوئی اشونہیں، چین نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا اور ہزاروں واٹ بجلی پیدا کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین  وہ واحد ملک ہے جس نے سی پیک کے ذریعے بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ایل این جی کے پلانٹس لگائے گئے، بجلی کے سب سے سستے ترین پلانٹس لگائے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلری کلاس پر ٹیکس کا ہمیں احساس ہے،بعض ٹیکس قابل جائز ہیں، ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکس ڈالنا قابل تعریف نہیں،200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کیلئے تین ماہ میں 50 ارب روپے مہیا کیے،انڈسٹریز کیلئے ساڑھے 8 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں