ملک بھر میں بارش کا سلسلہ 6اگست تک جاری رہے گا:محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کو پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ کراچی، لاہور، گوجرانوالا، جہلیم میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
گزشتہ روز شدید بارشوں سے لسبیلہ، واشک، سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں سے ٹریفک سخت متاثر رہے۔
