پاکستان کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تھران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تھران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔

جاری بیان میں ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا کہ ہنیہ کے اہلخانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مزمت کرتا ہے۔ ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھالیا، اس تقریب میں پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں