سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ کا 31 جولائی سے اسکولوں میں نصابی کتب بھیجنے کا اعلان

جام شورو:سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ نے 31 جولائی سے سندھ کے سرکاری اسکولوں کو نصابی کتب بھیجنے کا اعلان کردیا۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو کے چیئرمین عبدالعلیم لاشاری  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کا کام وقت اور حالات کے مطابق ہوگا۔ کتب  میں بہتری لانا ، چھپائی، تقسیم اور مارکیٹنگ، جو کہ کچھ رکاوٹوں اور قانونی معاملات کی وجہ سے اس بار تاخیر کا شکار ہوئی، اس سال مئی میں دوسرا اور تیسرا ٹینڈر جون میں ایک ماہ میں مکمل کرنا مشکل تھا، ٹیم اور پبلشرز کی مدد سے کتابیں وقت سے پہلے چھپ چکی  ہیں، سندھ کے سرکاری اسکولوں کے لیے کتابوں کے 44 لاکھ 53 ہزار سیٹ تیار کیے گئے ہیں جس کی تقسیم کل 31 جولائی کو شروع کی جائے گی اور یہ عمل 15 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔

چیئرمین عبدالعلیم لاشاری کا مزید کہنا تھا کہ کتابوں کی چھپائی کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ ہے، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری اسکولز زاہد عباسی صاحب کا بھرپور تعاون تھا جن کی وجہ سے  ہم کام یاب ہوئے۔ مشکلات کے باوجود کتب  کی طباعت کا عمل مکمل کرنا دشوار تھا ۔ چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ مارکیٹ میں کتابوں کی فروخت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، کتابوں پر خصوصی قسم کاا سٹیکر لگا کر کتابوں کی نقل کو روکا جا سکتا ہے اور ایسے عمل میں ملوث پبلشرز  کے خلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ گزشتہ سال ڈالر کی قیمت میں اضافے، مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کتابیں کم چھپیں  تھیں اور کتابیں نہ ہونے کی شکایات تھیں لیکن اس بار مکمل کتب چھاپ دی ہیں۔

چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ بک پرنٹنگ کے لیے ٹینڈرز کو ترجیح دینے والے پبلشرز کے خلاف الزامات غلط ہیں، ٹینڈرز جاری کرنا سیپرا قانون کے تحت ایک طریقہ کار ہوتا  ہے، کوئی پبلشر دو سے زیادہ پیکج نہیں لے سکتا۔ بورڈ کے حالات پہلے سے اب بہتر ہیں یہاں پر دستیاب پرنٹنگ مشین 2 رنگوں کی ہے جب کہ اب یہاں کے پرنٹنگ پریس کا معاملہ بھی عدالت میں چل رہا ہے۔  عدالتی ٹیم نے پریس کا دورہ بھی  کیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے ، اب ہم عدالتی حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔اگر عدالت نے کہا کہ ہم مشینیں اپ گریڈ کر کے یہاں کتابیں چھاپیں تو پھر چھپائی کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں