فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں: عمران خان

فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔9مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزادیں،حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑواکر ہماری جماعت ختم کرائیں۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہے کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔9مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزادیں،حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑواکر ہماری جماعت ختم کرائیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہناہ تھا کہ ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی، ایس ایف سی کیا ہے اور محسن نقوی کون ہیں؟ ملک میں غیر علانیہ مارشل لاء ہے۔ محسن نقوی ان ہی کا تو نمائندہ ہے، وہ یہاں ان ہی کے ذریعے پہنچا ہے۔

عمران خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر محسن نقوی کو اختیارات دیے گئے تو اس سے کبھی بات نہیں کروں گا۔اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہم پر ظلم کیا،مریم نواز بھی فاشسٹ ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغوا کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہوجائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں