نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ پاکستان جاکر نئی پارٹی بنائیںگے جس میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا،گورننس ناکام ہوجائے تو صورحال کوئی بھی رخ اختیار کرسکتی ہے۔
سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام خطرناک حد کو چھورہا ہے،امن امان کی صورتحال بھی بھتر نہیں۔

