بلوچستان کے 22 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت، کوئیٹہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بارش کا امکان ہے۔

نصیرآباد ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقوں زیارت، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سبی میں بارش سے جل تھل ہوگیا تھا۔زیارت میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں