گوادر میں پرتشدد مظاہرین کے حملے میں ایک جوان شہید،16 زخمی

گوادر میں’نھاد بلوچ راجی موچی’ کے آڑ میں پرتشدد مظاہرین کا ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 30 سالہ سپاہی کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ نام نھاد بلوچ راجی موجی کی آڑ میں کیا گیا۔حملے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا اور پرتشدد مظاہرین کے بلااشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت 16 فوج زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فوسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، فورسز نے سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا، ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں، پرسکیون اور پر امن رہیں، اور امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ ملکر بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام نانے کیلئے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اوروڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر غیرقانونی پرتشدد مارچ کیلئے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں