جسٹس(ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس(ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف اٹھالے۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیے، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملی نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے
جسٹس(ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس(ر) مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

