پاکستانی لڑکی نے بھارتی نوجوان سے شادی کرلی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک پر دوستی کے بعد مہوش نامی 25 سالہ پاکستانی لڑکی نے بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے بیکانیر کے نوجوان رحمان سے شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی لڑکی مہوش اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز چلاتی تھیں اور بھارتی لڑکا رحمان کویت میں ٹرانسپورٹ کا کام کرتا تھا، سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کرلی ہے۔مہوش نے گھر والوں کی مرضی سے رحمان کو 2022 میں پرپوز کیا،جس تین روز بعد وڈیو کانفرنس کے ذریعی نکاح کرلیا تھا۔

2023میں عمرہ کرنے کیلئے دونوں سعودی عرب کئے اور مکہ مکرمہ میں باضابطہ طور پر شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مہوش 25 جولائی کو اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد سے واہگہ بارڈر پر پہنچیں اور 45 روزہ ٹوئرسٹ ویزا پر بھارت میں داخل ہوئیں، جس کے بعد رحمان کے گھر والے انہیں اپنے گاؤں پتھیسر لے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش سے انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مہوش کی شادی 2006 میں بادامی باغ کے رہائشی شخص سے ہوئی اور 2018 میں علحدگی ہوئی، ان کے دو بیٹے بھی ہیں،جبکہ ان کے سابق شوہر نی دوسری شادی کرلی تھی۔

رحمان کے بارے مں بتایا جارہا ہے کہ رحمان کی شادی 2011 میں فریدہ نامی خاتون سے شادی ہوئی جس سے ان کے بھی دو بچے ہیں، شوہر سے تعلقات خراب ہونے کے بعد فریدہ اپنے والدین کے پاس رہتی ہے۔

بھارتی میدیا رپورٹس کے مطابق رحمان کی دوسری شادی کے اطلاع پر فریدہ نے مہوش پر جاسوس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے شادی کے خلاف درخواست دائر کروادی ہے۔

فریدہ نے کہا ہے کہ شوہر نے ابھی تک انہیں طلاق نہیں دی،اس لیے ان کی دوسری شادی غیرقانونی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں