ملک کے مختلف علاقوں میں 31 جولائی تک تیز بارش کا امکان، الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی اور کل تیز بارش ہونے کا امکان ہے

چیف میٹرولیوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل 30 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ یہ اسپیل 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ چار اگست کو ایک اور اسپیل کراچی کی حدود میں داخل ہوگا، اگست کے پہلے ہفتے کے آخر تک ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولیوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر مقامات میں پر بھی بارش کا امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں