بچوں کے والد سراج کا کہنا ہے کہ چار کروڑ روپے تاوان کیلئے پڑوسی نے بچوں کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوس میں عبدالکریم نامی کلینک ہے،بچے گزشتہ روز صبح سے پڑوسی عبداکریم کے پاس ہی تھے،بچوں کی بہن دوپھر میں بھائیوں کو لینے گئی تو عبدالکریم نے کہا کہ بچے تو چلے گئے ہیں۔
بچوں کے والد سراج الدین کا کہنا تھا کہ رات کو 11 بجے عبدالکریم کو لیکر تھانے گئے تو مجرم نے بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ لاشیں لینک میں ہیں، بچوں کو بیہوشی کی دوائی دی اور ہاتھ پاؤں باندھ کر دونوں کا گلا دبادیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعہ مچھر کالونی میں پیش آیا، ملزم بچوں کا رشتے میں ماموں لگتا ہے اور عطائی ڈاکٹر بھی ہے۔ملزم نے بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کیا جن کی عمریں 8 سے 10 سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

