راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں چار بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کر کے انہیں گھر سے نکال دیا
پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں بیٹوں کاشف، ثاقب، عاطف، اور علی کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سول لائن نے بزرگ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
بزرگ خاتوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹوں نے ہم پر تشدد کرنے کے بعد گھر سے نکال دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

