کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بدھ تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے سبب بھمبرآزاد کشمیر میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں کے چند مقامات پر گرج مچک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارش کی پیشگوئی ظاہر کی ہے۔

