تاجران کے تجویز پر غور کرتے ہوئے وزارت توانائی نے انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز( آئی پی پیز) کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری، اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے
بیوروکریٹس، ججز اور پارلیمینٹرینز سمیت سب کو مفت ملنے والی بجلی بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ دوسری مرحلے مین مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق برآمدات 60ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہوگیا ہے، ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دباہوا ہے،انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچایا جاسکتا ہے۔

