SSGCنے ایک ہزار سے زائد غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے معاشرے میں گیس چوری کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران، ادارے کے کسٹمر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ (CRD) نے سیکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ (CGTO) کے ساتھ مل کر سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔

کراچی میں مجموعی طور پر 511 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دیے گئے۔ گیس چوری کے سب سے زیادہ کیسیس ناظم آباد کے علاقے میں پائے گئے، اس کے بعد فیڈرل بی ایریا، سینٹرل ریجن میں واٹر سیوریج بورڈ کے قریب، ملیر اور گارڈن کے علاقے میں گیس چوری کا قلع قمع کیا گیا۔

بلوچستان میں گیس چوری کے واقعات میں کمی لانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مجموعی طور پر 638 گیس کنکشن منقطع کیے گئے، جن میں سے 497 غیر قانونی گیس کنیکشنز صرف کوئٹہ میں منقطع کیے گئے، جب کہ باقی کو بالائی اور زیریں بلوچستان کے متعدد حصوں سے ختم کیا گیا۔

ٹیموں کی جانب سے لاڑکانہ میں 26 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹائے گئے جبکہ نوابشاہ میں 7 غیر قانونی کنکشنز ہٹا دیے گئے۔ ٹیم کی جانب سے کمپنی کی ڈسٹریبیوشن لائن سے گیس کے غیر قانونی حصول کے لیے استعمال ہونے والے تمام کلیمپ اور ربڑ کے پائپ ہٹا دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مناسب دعوے کیے جارہے ہیں۔

سدرن کی تمام ٹیمیں ان علاقوں کا سروے کرتی رہیں گی جہاں گیس چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس جرم میں ملوث تمام افراد کے خلاف اپریشن گرفت کے تحت سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں