ٹاؤن چیئرمین علی نواز بروہی منگھوپیر روڈ تعمیر کرانے میں کامیاب،ڈی سی نے یقین دہانی کرادی

کراچی: ٹاؤن میونسپل  کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے تاریخ گواہ ہے کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی بس انسان کو اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے منگھوپیر روڈ ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے جب میں ٹاؤن چیئرمین بنا اس دن سے میں نے یہ عہد کیا تھا کہ اپنے ٹاؤن میں موجود اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے اس کے لیے میں نے ہر ممکن کوشش کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی ویسٹ سے ملاقات کے دوران کیا

وزیراعلی سندھ، میئر کراچی،  ڈپٹی کمشنر ویسٹ ان سب کو بارہا اس درپیش  مسائل سے اگاہ کیا ہمیں امید تھی جو کام ماضی میں نہ ہو سکا وہ  پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ممکن ہے  ہماری جماعت واحد جماعت ہے جو عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر کام کرتی ہے  اور ہمیں فخر ہے کہ اج ہم اس کوشش میں کامیاب ہوگئے ہیں

جب ڈی سی ویسٹ کی جانب سے روڈ کی تعمیر کے کام کو جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہم ایک بار پھر سی ایم صاحب اور مئیرکراچی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری گزارشات پر نظر ثانی فرمائی اور جلد از جلد اس روڈ کی تعمیر کے کام کو شروع کرنے کی ہدایات جاری کی

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں