بانی پی ٹی آئی کی سوچ آمرانہ اور فسادی ہے:رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی۔

پریس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ آمرانہ اور فسادی ہے، جمھوری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب انہوں نے اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کے اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔پی ٹی آئی حکومت میں آئی تھ شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکیش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ ب کو جیل میں ڈالیںگے۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، بانی پی ٹی آئی مقابلے کے بجائے استعیفے دے کر دوڑ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے بیرونے ملک میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے ڈجیٹل دہشتگردی سے نمنٹنے میں پاکستان کی مدد کی اپیل بھی کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں