وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر

وفاقی کابین کا اجلاس وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری ڈجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتون کے قیام، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ڈینمارک اور پاکستان کے درمیاں ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ بھی زیرغور آنا تھا تاہم اس معاملے پر کئی غور نہیں آیا اور نہ ہی سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ زیرغور آیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں