پیشی کے موقع پر مجھے قتل کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بنایا گیا:عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس(ٹوئیٹر) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہے کہ میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیا بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو جاکر احتجاج پر اکسایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی تقریبا 3 دھائی پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوراں تحریک انصاف کے خلاف بدترین ہتھکنڈے استعمال کرکے تشدد پر اکسایا گیا، نومبر 2022 میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور میری مرضی کی ایف آئی آر کاٹنے سے بھی انکار کیا گیا، اس کے بعد دو مرتبہ میری رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔

ان کا  کہنا تھا کہ میری پیشی کے موقع پر مجھے قتل کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بناکر سادہ لباس میں لوگوں کو چھوڑا گیا۔ صرف عھی نہیں 9 مئی کو عوام کو انتچار دلانے کیلئے ایک سابق وزیراعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کو جس ہتک آمیز انداز میں اغوا کیا گیا وہ بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کی سیاسی تربیت میں تشدد کا کوئی عنصر شامل نہیں، تحریک انصاف سیاسی، آئینی اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس نے 9 مئی کو سی سی ٹی وی فٹیج چرائی وہی 9 مئی کے حقیقی ذمہ دار ہیں۔ ان کی عقل کا عالم یہ ہے کہ 9 مئی کو امریکا کے کیپیٹل ہل کے احتجاج سے تشبیھ دیتے ہیں حالانکہ وہاں باقاعدہ شفاف تفتیش اور سی سی ٹی وی کے باریک بینی سے جازئزے کے بعد صرف ملوث افراد کو سزا دی گئی۔ پوری سیاسی پارٹی ریبپلکن کو کچھ نہیں کھا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 فیصف آبادی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی 90 فیصد آبادی نے 8 فروری کو تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دیا اگر ان سب کو ڈجیٹل دہشتگرد کہا جائے تو فوج اور عوام میں خلیج پیدا ہوگی اور یہ نفرت پیدا نہیں ہونے چاہیے۔ معاشرے اخلاقیات کی بنیات پر بنتے ہیں، جس معاشری میں اخلاقیات ختم ہوجائیں تو باقی کچھ نہیں رہتا۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد جلسے کی قیادت کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں