محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کا کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل تھیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم بلکل معمول کے مطابق ہے جو جولائی کے دنوں میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم ابرآلود موسم رہتا ہے،صبح سے شہر میں 15 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
سردار سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مخلتف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے،موجودہ اسپیل کے تحت مزید تین چار دن تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

