پنجاب اسمبلی کے باہر سڑک پر اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں میاں اعجاز نے اسپیکر کے فرائص انجام دیے۔
سڑک پر اجلاس سے خطاب میں ارکان کا کہنا تھا کہ جب تک معطل ارکان کی رکنیت بحال نہیں کی جاتی، ایوان میں نہیں جائیں گئے۔
اپوزیشن لیڈ ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر حکومت کے خلاف ہمارے 11 ارکان کو معطل کیا گیا، اسمبلی میں دخلہ بند اور اپوزیشن چیمبر کو تالے لگائے گئے۔
ملک احمد بچر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 حکومت سمجھتی ہے کہ ہم جھک جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہکھیں گے، اسپیکر کا اقدام عدالت میں چیلینج کریں گے۔
اپوزیشن ارکان نے عوامی اسمبلی میں عافیہ صدیقی کی رہائی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف قرار داد منظور کی۔
واضح رہے ک 28 جون کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بجٹ اجلاس کے میں تقریر کے دوران ہلڑبازی پر سنی اتحاد کے 11 ارکان پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

