کراچی میں ہیٹ ویو تین جانیں نگل گیا:کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی: ہیٹ ویو کی وجہ سے نارتھ وسٹا کے تین مکین انتقال کرچکے۔ درخواست گزار کا انکشاف

ناظم آباد میں قائم بارتھ وسٹا کے رہائیشیؤں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر کیا

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بروقت بلز ادا کرتے ہیں پھر بھی بجلی کی بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے

کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب جمع کراتے ہوے کہا نارتھ وسٹا کے مکینوں کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ سپریم کورٹ براہ راست عدالت سے رجوع کرنے کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائیگی۔

درخواست گزاروں کے وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے نے دلائل دیے کہ کے الیکٹرک کا جواب غیر متعلقہ ہے اسکی کوئی اہمیت نہیں،درخواست گزاروں نے پہلے ہی نیپرا سے شکایت درج کر رکھی ہے۔نیپرا نے شکایت پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وکیل محمد واوڈہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مطابق کہ فیڈر "نو لاسز” میں آتا ہے، جب فیڈر نو لاس میں ہے تو پھرلو ڈ شیڈنگ  کیوں ہو رہی۔کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کی خلاف ورزی کررہی ہے اور نیپرا کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔نیپرا اور کے الیکٹرک کے گٹھ جوڑ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

جاوید خاصخیلی درخواست گزار نے کہا کہ مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کے جواب پر درخواست گزاروں کے مؤقف کیلیے سماعت 5 اگست کیلیے ملتوی کرتے ہوئے نیپرا کو بھی آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں